بغداد ‘بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28ہو گئی

بغداد ‘بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28ہو گئی

  



بغداد (اے پی پی) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28ہوگئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار بم دھماکہ بغداد کے مشرق میں واقع المشتل کے علاقے میں ہوا جس میں چھ افراد جاں بحق اور16 دیگر زخمی ہوئے جبکہ بغداد کے جنوب میں واقع علاقے مدائن میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب عراق کے صوبے الانبار کی کونسل کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ کردستان کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ مسعود بارزانی نے داعش دہشتگرد گروہ کا مقابلہ اور صوبے میں سیکیورٹی فورسز اور قبائل و عوامی رضاکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے کرد پیشمرگہ ملیشیا روانہ کئے جانے کی حمایت کی ہے جس کی بناء پر آئندہ چند روز کے اندر کرد پیشمرگہ ملیشیا کو صوبے الانبار روانہ کیا جائیگا۔

مزید : عالمی منظر