تلنگانہ میں مقیم مسلمانوں کی 5 زیر حراست افراد کے قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات نہ ہونے پر ریاست بھرمیں احتجاج کی دھمکی

تلنگانہ میں مقیم مسلمانوں کی 5 زیر حراست افراد کے قتل کی غیرجانبدارانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدرآباد(اے پی پی) بھارتی ریاست تلنگانہ میں مقیم مسلمانوں نے 5 زیر حراست افراد کے قتل کی غیرجانبدارانہ تحقیقات نہ ہونے پر ریاست بھرمیں احتجاج کی دھمکی دیدی ۔ بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق مسلم تنظیموں کے اتحاد’’یونائیٹڈ مسلم فورم‘‘ کے زیراہتمام اجلاس میں اس واقعہ کی سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن یا ہائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کے مطالبہ پرمبنی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔ فورم کے صدر اسدالدین اویس نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ پانچ زیر حراست افراد کو وارنگل سینٹرل جیل سے حیدرآباد لاتے ہوئے بے دردی سے قتل کردیا اورکہا کہ ان لوگوں نے پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی حالانکہ مقتولین کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیاں پڑی تھیں جس سے پولیس کا جھوٹ عیاں ہوگیا۔
انہوں نے واقعہ کی ریاستی حکومت کے زیراہتمام تحقیقات کو بھی مسترد کردیا۔

مزید :

عالمی منظر -