ایران کے وزیرخارجہ کی سپین کے وزیراعظم سے ملاقات

ایران کے وزیرخارجہ کی سپین کے وزیراعظم سے ملاقات

  



میڈرڈ(اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سپین کے وزیراعظم سے ملاقات کی اوران سے اہم دوطرفہ اوردیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سپین کے وزیراعظم راخوئی نے ایران کے وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی جوہری مسئلے کا ایک بہترین سنگ میل ہے جو جامع ایٹمی سمجھوتے کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی تبدیلیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔سپین کے وزیراعظم نے تہران میڈرڈ تعلقات کو خوشگوار قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ایران اور سپین کے تعلقات مستقبل میں اور زیادہ فروغ پائیں گے۔ انہوں نے علاقے میں ایران کے کردار کو بہت زیادہ اہم اور موثر قرار دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سپین کی غیر مستقل رکنیت سے متعلق ایران کی حمایت پر تہران کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : عالمی منظر