گزشتہ برس آگ کی 4ہزار وارداتیں رونما ہیں‘1600کروڑ روپے کی املاک خاکستر ہوگئیں

گزشتہ برس آگ کی 4ہزار وارداتیں رونما ہیں‘1600کروڑ روپے کی املاک خاکستر ہوگئیں

  



جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال آگ کی4ہزا وارداتیں رونما ہوئیں جس کے دوران 1600کروڑ روپے کی املاک جل کر خاکستر ہوئیں۔فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز کے ڈائریکٹر جنرل جی اے بٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 2014میں ریاست میں آتشزدگی کے 4ہزار واقعات رونما ہوئے جن میں 1600 کروڑ روپے کی املاک خاکستر ہوئیں۔ بٹ نے فائر سروس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بہادری کی داد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران1430روپے کی املاک کو جلنے سے بچایا۔

محکمہ فائر سروس ہفتہ منارہا ہے اور اس کیلئے عوامی جانکاری کیلئے کئی پروگراموں کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔ ستمبر2014کے سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2500اہلکاروں کو زیر آب علاقوں میں جدید مشینری کے ساتھ پانی کی نکاسی کیلئے کام پر لگایا گیا ۔انہوں نے محکمہ کے افسروں پر زور دیا کہ وہ ہفتہ کے دوران خصوصی تقاریب کیلئے ٹیمیں تشکیل دیں جو لوگوں کو آگ کے بچاؤ سے متعلق جانکاری دے سکیں۔فائر سروس ہفتہ ملک بھر میں14سے20اپریل تک منایا جارہا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...