پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام تنظیمی امور کے متعلق سیمینار

پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام تنظیمی امور کے متعلق سیمینار

  



لندن (بیورورپورٹ )مانچسٹر کے مقامی ہال میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ کے زیر اہتمام تنظیمی امور کے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وابستگان تحریک انصاف برطانیہ کی کثیرتعداد شریک ہوئے تقریب سے یاسر چوہدری ‘ چوہدری شہزاد احمد ‘ ڈاکٹر اقبال ‘ ماریہ احمد ‘ باسط شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے جمہوریت کے حقیقی قیام اور پاکستان کے بیس کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے جس نے عوام میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے حق کی آواز بلند کی ‘ بلکہ جسکی وجہ سے آج پاکستان تحریک انصاف نے نہ صرف چاروں صوبوں بلکہ گلگت بلستان اور کشمیریوں کی توانا آواز بن کر پاکستان کی حقیقی جمہوری پارٹی کے طور پر ابھری ہے جو نئے پاکستان کی تکمیل میں سرگرم عمل ہے اور انشا اللہ وہ وقت دور نہیں کہ پاکستان کرپشن سے پاک سیاست کا سورج حقیقی معنوں میں طلوع ہو کر رہے گا اس مثبت انقلاب کے برپ اہونے میں جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سیاسی بیداری شعور کا عملی آغاز کیا اس میں پاکستان کی نوجوان نسل کا مثبت جنونی کردار ‘ پرامن سیاسی انقلاب کی نوید ہے یہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کے بامقصد مشن میں سمندر پار پاکستانی پڑھے لکھے نوجوان ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نیک شگون ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی تمام تر وسائل اور صلاحیتوں سے پاکستان کا ہی نہیں بلکہ لاکھوں نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں اور پاکستان کو خارجی اور داخلی سطح پر جن مشکلات کا سامنا ہے اس کے حل کے لیے مل کر تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا جا سکے ‘ جو کہ مضبوط پاکستان کی علامت ہے۔

اس موقع پر حاجی غلام رسول ‘ شیر خان ‘ عبد الحفیظ ‘ چوہدری یاسر ‘ حمزہ شاہ ‘ ماریہ احمد ‘ ڈاکٹر عبد الباسط ‘ چوہدری نجیب اللہ ‘ راشد محمود مغل ‘ ڈاکٹر محمد اقبال ‘ مریم خان ‘ پامیلا اشرف ‘ ایڈووکیٹ عالم پنوار ‘ راجہ عظیم نواز ‘ نوید شاہ ‘ عامر چشتی ‘ چوہدری عامر ‘ ذیشان علی ‘ کومل خان ‘ رفعت احمد ‘ سمیت دیگر بھی موجود تھے پروگرام میں معروف سنگر عرفان احمد افعی نے قومی ترانہ بھی پیش کر کے خوب داد وصول کی ۔والٹراسکاٹ کی ہلاکت کی ویڈیومنظرعام پرآنے کے بعدپولیس اہلکار پر قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتارکرلیاگیا ہے۔ 2 اپریل کو ایک پولیس اہل کار نے 44 سالہ شخص ایرک ہیرس کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔۔اس کے قتل کا مقدمہ پیر کے روز اوکلاہوما میں اہل کار کے خلاف درج کرلیا گیا۔گزشتہ برس اگست میں بھی ریاست میزوری میں ایک سیاہ فام 18 سالہ مائیکل براؤن کی سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

مزید : عالمی منظر


loading...