پر یکٹس میچ ،بی سی بی الیون نے پا کستانی ٹیم کو 1وکٹ سے ہرادیا

پر یکٹس میچ ،بی سی بی الیون نے پا کستانی ٹیم کو 1وکٹ سے ہرادیا

  



فتح اللہ( نیٹ نیوز)پاکستان کا دورہ بنگلہ دیش کا ما یو س کن آغاز ،سنسی خیز مقابلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے ہاتھو ں ایک وکٹ سے شکست تفصیلات کے مطابق فتح اللہ میں کھلے گئے پر یکٹس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان اظہرعلی نے محمد حفیظ کیساتھ اننگزکا آغازکیا اور66 رنزکا اوپننگ اسٹینڈ دیا، اظہر27 رنزبنا کرپویلین لوٹے، حفیظ اورحارث سہیل کے درمیان دوسری وکٹ پر64 رنزکی شراکت بنی، حارث کی اننگزکا خاتمہ23 رنزپرہوا، محمد رضوان 18 رنز بناسکے ،حفیظ نے 79 گیندوں پر 9 چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے85 رنزکی شانداراننگزکھیلی۔ سرفراز احمد 6،اسد شفیق 5،سعد نسیم ایک، وہاب ریاض 7،یاسر شاہ 9رنز بنا کر آؤ ٹ ہوئے پاکستانی ٹیم 9وکٹو ں پر 268رنز بنا سکی فواد عالم 64اور سعید اجمل 16رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کی جانب سے شوواگاتا نے 3کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا ۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون نے بیٹنگ کا آغاز تو اننگز کے آغاز میں ہی9کے مجموعی سکور پر رونی تلکتر صفر سکور پر جنید خاں کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ ہو گے صابر رحمان اور امریل کائلز کے درمیان 124رنز کی پارٹنر شپ قائم ہو ئی ۔جس نے میچ بنگلہ دیش الیون کے حق میں کر دیا ۔ صابر رحمان123 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے ۔بنگلہ دیش کر کٹ بو رڈ الیون نے مقررہ ہدف 49ویں اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4، راحت علی نے 2،جبکہ سعید اجمل،یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤ ٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...