پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 4وکٹ پر155رنز بنا لئے

پہلا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز نے 4وکٹ پر155رنز بنا لئے

  



اینٹیگا ( نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈکے درمیان جاری 3میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 4وکٹوں کے نقصان پر 155رنز بنا لیے ہیں۔ کالی اندھی کی جانب سے چندرپال 29اور بلیک وڈ 30بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں، جبکہ انگلش ٹیم کی جانب سے اینڈرسن، براڈ، جارڈن اور ٹریدول نے 1،1وکٹ حاصل کی ہے۔ اس سے پہلے انگلش ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں دوسرے دن کا آغاز 341رنز 5وکٹوں کے نقصان پر شروع کیا، تو 399رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، جہاں کالی اندھی کے کیمر روچ نے 4اور جیروم ٹیلر نے 3وکٹیں حاصل کیں تھیں۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی انگلینڈ کی جانب سے آئن بیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...