اداکارہ رزکمالی نے دو فلموں کی پیشکش مسترد کردی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ رزکمالی نے دو فلموں کی پشکش مسترد کردی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ رز کمالی کو کچھ عرصہ پہلے دو مختلف پروڈیوسرز نے اپنی فلموں میں کاسٹ کیلئے رابطہ کیا تھا لیکن جب انہوں نے سکرپٹ اور اپنا کردار پڑھا تو کام سے انکار کردیا۔اس حوالے سے رز کمالی نے’’پاکستان‘‘کوبتایا کہ مجھے کافی عرصے سے فلموں کی پیشکش ہورہی ہے لیکن میں نے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں کیا کیونکہ میں کسی بہت ہی اچھے موضوع والی فلم میں کام کروں گی جس میں میرا کردار بھی منفرد ہوگا،میں روٹین کی فلموں میں کام نہیں کروں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان دنوں دو نئے سیریلز کی ریکارڈنگ میں مصروف ہوں جبکہ مجھے’’روٹھی روٹھی زندگی‘‘کا بہت زبردست رسپانس مل رہا ہے۔