دبئی ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا فیصلہ
( نیٹ نیوز) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جس کے بعد ایشیا کپ کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہو گیا۔ دبئی میں این سری نواسن کی سربراہی میں اے سی سی کی فنانشل کمیٹی اور پھرایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں 1983 میں قائم ہونے والی ایشین کرکٹ کونسل کو ختم کرنے اور اس کا کوالالمپور میں قائم دفتر بند کرنے سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں اے سی سی کے ملازمین کو زرتلافی دینے جب کہ کچھ عملے کو آئی سی سی میں ملازمت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اے سی سی کے ساتھ پہلے دن سے وابستہ چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کو بھی بتادیا گیا کہ اب ان کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ اشرف الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ اے سی سی کا آخری سالانہ جنرل اجلاس جون کے آغاز میں کوالمپور میں ہو گا، انہوں نے کہا کہ اے سی سی کا نام تبدیل نہیں کیا جارہا بلکہ ’اے سی سی ایونٹس‘ کے نام سے نئی آرگنائزیشن بنائی گئی ہے جس کا دفتر سنگاپور میں ہوگا ۔
ور اس میں صرف 2 افراد ہی کام کریں گے۔ اے سی سی کے تحلیل یا پھر آئی سی سی میں ضم ہونے کی صورت میں ایشیا کپ کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان ثبت ہو گیا ہے۔