پی ایس وچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اگلے ماہ 2 سے 10 مئی تک کھیلا جائے گا

پی ایس وچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اگلے ماہ 2 سے 10 مئی تک کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( نیٹ نیوز ) ٹینس آسٹریلیا کے زیر اہتمام آئی پی ایس وچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اگلے ماہ 2 سے 10 مئی تک کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں انڈر 18 بوائز اور گرلز سنگلز، ڈبلز، منز سپیشل سنگلز، اے گریڈ منز سنگلز، اے ایم ٹی منز سنگلز، لیڈیز سپیشل سنگلز، اے ایم ٹی ویمز سنگلز، منز ڈبلز، اے ایم ٹی منز ڈبلز،لیڈیز سپیشل ڈبلز،ویمنز ڈبلز اور اوپن مکس ڈبلز کے مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں میں شرکت کے لئے انٹری 7 مارچ کو کھولی گئی تھی جبکہ کل جمعہ کو انٹری بھیجنے اور واپس لینے کی آخری تاریخ ہے۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ اس ایونٹ میں آسٹریلیا کے نامور ٹینس کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور انہیں پوری امید ہے کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے ملک میں ٹینس کے کھیل کو فروغ ملے گا اور کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے بھی دیکھنے کو ملیں گے۔