مونٹی کارلو ماسٹرز، نوواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیرر کی کامیابی

مونٹی کارلو ماسٹرز، نوواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیرر کی کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس ( نیٹ نیوز) مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور اسپینش کھلاڑی ڈیوڈ فیرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔فرانس میں جاری سال کے پہلے یورپین کلے کورٹ سیزن کے بڑے ایونٹ مونٹی کارلو ماسٹرز کے دوسرے روز دلچسپ مقابلے ہوئے۔ افتتاحی میچ میں سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ اور البرٹ رومس کورٹ میں اترے۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ کے آگے البرٹ رومس بے بس نظرآئے اور انہیں چھ ایک اور چھ چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے کھیلے گئے میچ میں سپین کے ڈیوڈ فیرر نے حریف کھلاڑی وکٹر ایسٹریلا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ میچ کا فیصلہ وکٹر ایسٹریلا کی انجری کے باعث چھ دو، دو صفر کے اسکور سے ڈیوڈ فیرر کے حق میں رہا۔