سوپ’’کنیز‘کا زبردست رسپانس ملا،صلہ ہاشمی

سوپ’’کنیز‘کا زبردست رسپانس ملا،صلہ ہاشمی

  



 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ صلہ ہاشمی نے نجی ٹی وی سے آن ائر سوپ’’کنیز‘‘کی ریکارڈنگ میں دوبارہ حصہ لینا شروع کردیا ہے۔چند روز طبیعیت خراب ہونے کے بعد انہوں نے عارضی طور پرکام روک دیا تھاتاہم اب وہ دوبارہ کام کررہی ہیں صلہ ہاشمی نے’’پاکستان‘‘کوبتایا مجھے کہ شروع سے ہی مجھے اس ڈرامے کا بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے یہ وجہ ہے کہ میری پوری توجہ اسی پراجیکٹ پر ہے ،انہوں نے مزید بتایا کہ میرا اور عمران بخاری کا پیئر بہت پسند کیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صلہ ہاشمی نے بتایا کہ’’کنیز‘‘کے علاوہ میرا دوسرا سیریل’’درد‘‘پی ٹی وی سے آن ائر ہے جس کے ڈائریکٹر علی جاوید ہیں۔

مزید : کلچر


loading...