بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 میچوں میں کامیابی حاصل کرینگے،محمد اکرم
لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی ٹی ٹونٹی میچز بہت اہمیت کے حامل ہیں او ر حریف ٹیم اپنے ملک میں مضبوط ٹیم ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میچوں کے لئے کھلاڑی کیمپ میں بہت محنت کررہے ہیں اور ٹیم جیتے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے اور ہم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔