ماتیرا ڈائریکٹر فیصل بخاری کی فلم ’’بلائنڈ لو‘‘ کے اہم کردار میں کاسٹ

ماتیرا ڈائریکٹر فیصل بخاری کی فلم ’’بلائنڈ لو‘‘ کے اہم کردار میں کاسٹ

  



 لاہور(فلمرپورٹر)اداکارہ ماتیرا کو ڈائریکٹر فیصل بخاری کی فلم’’بلائنڈ لو‘‘ کے اہم کردار میں کاسٹ کرلیا گیا جس کی شوٹنگ بہت جلد شروع ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ماتیرا کے علاو فلم میں کئی اور مقبول فنکار بھی کاسٹ کئے جارہے ہیں جن کی تفصیل فی الوقت پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بارے میں ماتیرا نے بتایا کہ میں فلم میں اچھا رول کررہی ہوں جو لوگوں کو ضرور پسند آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں کم اور معیاری فلموں میں کام کروں گی۔

مزید : کلچر


loading...