شاہد ظہور ڈرامہ سیریل’’فاصلے ہیں درمیاں‘‘کی تیاریوں میں مصروف

شاہد ظہور ڈرامہ سیریل’’فاصلے ہیں درمیاں‘‘کی تیاریوں میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر شاہد ظہور نئی ڈرامہ سیریل’’فاصلے ہیں درمیاں‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کے رائٹر سید وصی شاہ،پروڈیوسر شاہد ظہور اور رفیق احمد چوہدری جبکہ اس سیریل کو ریڈ ایپل اور آر سی فلمز پروڈیوس کررہے ہیں جن کے اشتراک سے قبل ازیں ڈرامہ سیریل’’اوس‘‘ بن چکا ہے جو پی ٹی وی سے آن ائر ہے۔شاہد ظہور نے’’خبریں‘‘کو بتایا کو ڈرامے کا سکرپٹ مکمل ہوچکا ہے اور ان دنوں کاسٹنگ پر کام جاری ہے جس کے مکمل ہوتے ہی ریکارڈنگ شروع کردی جائے گی۔

مزید :

کلچر -