امریکہ ، ایتھلیٹ کو جیت سے پہلے جشن مہنگا پڑ گیا

امریکہ ، ایتھلیٹ کو جیت سے پہلے جشن مہنگا پڑ گیا

  



اوریگن ( نیٹ نیوز) امریکہ میں ہونے والی ایک ریس میں ٹنگائے پیوائٹ نامی ایتھلیٹ کو جیت سے پہلے جشن منانا انتہائی مہنگا پڑگیا اور ان کے پیچھے آنے والے ایتھلیٹ ان سے آگے نکل گئے اور اپنی اس جشن کی وجہ سے وہ جیتی ہوئی ریس ہار گئے۔ گزشتہ روز ہونے والی مردوں میں ریس مین ٹنگائے پیوائٹ فنش لائن کے قریب میدان میں موجود لوگوں کو تالیاں بجانے کا کہنے لگے وہ فنش لائن کے قریب یہ سب کچھ کرتے ہوئے سست پڑے تو پیچھے سے آنے والے واشنگٹن یونیورسٹی کے میرون سیمون نے پھرتی دکھائی اور ریس جیت لی۔ اس پر ٹنگائے پہلے تو حیران ہوئے پھر ان پر یہ حقیقت آشکار ہوئی کہ وہ مقابلہ ہار گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی