نجم سیٹھی کو قائم مقام آئی سی سی صدربنانے کا فیصلہ آج ہوگا

نجم سیٹھی کو قائم مقام آئی سی سی صدربنانے کا فیصلہ آج ہوگا

  



لاہور( سپورٹس رپورٹر) سابق پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو قائم مقام آئی سی سی صدرمقررکیے جانے کا امکان ،فیصلہ آج انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا، ورلڈ کپ ٹرافی تنازعہ پررواں ماہ آئی سی سی کے بنگلہ دیشی صدرمصطفی کمال احتجاجا عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، جس کے بعد گورننگ باڈی قائم مقام صدرکی تلاش میں ہے،پاکستان کے نجم سیٹھی کورواں سال جولائی سے آئی سی سی کے صدرکا عہدہ سنبھالنا ہے لیکن ذرائع کے مطابق انہیں تین ماہ قبل ہی ذمہ داریاں سونپی جاسکتی ہیں، نجم سیٹھی نے آئی سی سی کواپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق قائم مقام صدرکی تقرری کیلئے متعدد آپشنززیرغورہیں، بنگلہ دیش اپنا امیدوار سامنے نہیں لاتا تو آئی سی سی کے چیئرمین اضافی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں،یا نجم سیٹھی کوبھی تین ماہ کیلئے ذمہ داری دی جاسکتی ہے اس بات کا فیصلہ آج کے اجلاس میں ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی