آئی پی ایل سے نوجوان کھلاڑی بہت کچھ سیکھ رہے ہیں،روہت شرما

آئی پی ایل سے نوجوان کھلاڑی بہت کچھ سیکھ رہے ہیں،روہت شرما

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور انڈین پریمئر لیگ میں شرکت کرنے والی ممبئی انڈینزکی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ آئی پی ایل نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھانے کا بھر پور موقع فراہم کررہی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹوئنٹی 20کرکٹ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ بن چکی ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں آئی پی ایل کی طرز پر دنیا بھر میں ٹوئنٹی 20 کرکٹ لیگز کا انعقاد کرنا چاہے تاکہ اس سے کرکٹ کو مزید فروغ ملے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی آگے آنے کا موقعہ مل سکے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی