آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی

  



دبئی( نیٹ نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، آسٹریلیا پہلے،انڈیادوسرے اور ساؤتھ افریقہ تیسرے نمبر پر براجمان جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے، ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں،پاکستان کے سعید اجمل باؤلرز میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے بعد نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔ جس کے مطابق آسٹریلیاپہلے، انڈیا دوسرے اور ساؤتھ افرتیسرے نمبر پر براجمان ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹے ،پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے، ساؤتھ افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے ، بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے، سری لنکا کے تلکا رتے دلشان پانچویں، بھارت کے شیکھر دھون چھٹے ، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ساتویں ، بھارت کے دھونی آٹھویں ، آسٹریلیا کے گرین میکسوئیل نوویں اور آسٹریلیا ہی کے جارج بیلی دسویں نمبر پر ہیں جبکہ نئی ون ڈے باؤلررینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل سٹارک پہلے، ساؤتھ افریقہ کے عمران طاہر دوسرے، پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی نئی رینکنگ میں سری لنکا کے تکا رتنے دلشان پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، سری لنکا کے ون ڈے ٹیم کے کپتان انجیلا میتھوز تیسرے، پاکستان کے محمد حفیظ چوتھے، آسٹریلیا کے جیمز فلیکنر پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...