فیفا ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائرز ڈراز کا اعلان کردیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائرز ڈراز کا اعلان کردیا گیا

  



کوالالمپور ( نیٹ نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈکپ 2018 کوالیفائرزکے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، 2022ء فیفا ورلڈ کپ کے میزبان قطر کو سخت گروپ سی میں رکھا گیا ہے اور اسے چین، ہانگ کانگ، مالدیپ اور بھوٹان سے مقابلہ کرنا ہوگا، قطر کو اب تک میگا ایونٹ کھیلنے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا، چین گروپ سی میں ٹاپ سیڈڈ ہے، ایشین چیمپئن آسٹریلیا کو گروپ بی میں اردن، تاجکستان، کرغستان اور بنگلہ دیش کے چیلنج کا سامنا ہے، گروپ اے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، فلسطین، ایسٹ تیمور اور ملائیشیا، گروپ ڈی میں ایران کا مقابلہ بھارت، اومان، ترکمانستان اور گوام سے ہو گا، جاپان کو گروپ ای میں شام، افغانستان، سنگاپوراورکمبوڈیا کے ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ ایف میں عراق، ویتنام، تھائی لینڈ، انڈونیشیا اور تائیوان شامل ہیں، گروپ جی میں جنوبی کوریا، کویت، لبنان، میانمر او لاؤس کا مقابلہ ہو گا، گروپ ایچ میں شمالی کوریا کو ازبکستان، بحرین اور فلپائن کا چیلنج درپیش ہو گا، کوالیفائنگ کے اس مرحلے میں 8 گروپس کی ٹاپ ٹیموں کے ساتھ4 دوسری بہترین پوزیشن رکھنے والے ممالک پیشقدمی جاری رکھ پائیں گے، یہ تمام 12سائیڈز یواے ای میں2019 میں شیڈول ایشین کپ کیلئے بھی کوالیفائی کرجائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...