دبنگ خان نے سوناکشی کی تعریفوں میں زمین وآسمان ایک کردیئے

دبنگ خان نے سوناکشی کی تعریفوں میں زمین وآسمان ایک کردیئے
دبنگ خان نے سوناکشی کی تعریفوں میں زمین وآسمان ایک کردیئے

  



 ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ دبنگ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراستعمال کرتے ہوئے ابھی صرف 5 سال ہی ہوئے ہیں لیکن اس دوران انہوں نے اداکارہ سوناکشی سنہا کی تعریفوں میں بھی زمین اورآسمان ایک کردیئے ہیں۔ ٹوئٹر پر سرگرم رہنے والے سلو میاں نے سوناکشی کی تعریف کے اتنے پل باندھے کہ انہیں بالی ووڈ دیوی اوردبلی پتلی قراردیا یہی نہیں انہوں نے سوناکشی کی ایک تصویربھی اپنی وال پر پوسٹ کی جس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ‘‘دیکھ لو دبلی پتلی سوناکشی دیوی کو اب یقین آیا۔ ۔اس سے قبل دبنگ خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ٹوئٹر پراکاؤنٹ بنانے میں کسی حد تک سوناکشی کا بھی اہم کردار ہے جس پر انہوں نے سوناکشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : کلچر