احمدشین واٹسن فٹ ،آئی پی ایل میں راجستھان رائل کی قیادت کریں گے

احمدشین واٹسن فٹ ،آئی پی ایل میں راجستھان رائل کی قیادت کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آباد ( نیٹ نیوز )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور آئی پی ایل میں شرکت کرنے والی راجھستان رائلز ٹیم کے کپتان شین واٹسن نے کہا ہے کہ وہ آئی پی ایل میں اتوار کو چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کے لئے مکمل فٹ ہیں ۔ انجری کے باعث شین واٹسن آئی پی ایل کے پہلے تین میچز میں شرکت نہیں کرسکے تھے ۔ان کی جگہ سٹیو سمتھ کو ٹیم کی کپتانی سونپی گئی تھی ۔ ایک غیر ملکی ویب سائڈ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں آئی پی ایل کے پہلے تربیتی سیشن کے دوران کولے پر انجری کا سامنا کرنا پڑا جسکے بعد انہیں صحت یابی کے لئے وقت درکار تھا ۔انہوں نے کہاکہ ابھی وہ اپنے آپ کو مکمل فٹ محسوس کررہے ہیں اور انہیں پوری امید ہے کہ وہ اتوار کو چنائی سپر کنگز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں راجھستان رائلز کی کپتانی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں آئی پی ایل کے پہلے تینوں میچز میں شرکت نہ کرنے کا افسوس رہے گا ۔ کھلاڑیوں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا اور کرکٹ اسی کا نام ہے۔