انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کانٹے دار ہوگی،سٹارک

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کانٹے دار ہوگی،سٹارک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سڈنی ( نیٹ نیوز ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ رواں سال انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ایشز سیریز کانٹے دار ہوگی۔ امید ہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس سیریز میں اپنے اعزاز کا بھر پور انداز میں دفاع کرے گی۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا بھر پور فائدہ ہوگا لیکن آسٹریلوی ٹیم میں انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر شکست دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں پوری امید آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی انہیں اس سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرے گی۔