پاکستانی فلم ’’کینز‘‘ میں تہلکہ مچانے کے لئے پہنچ گئی

پاکستانی فلم ’’کینز‘‘ میں تہلکہ مچانے کے لئے پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (این این آئی) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ 2015 پاکستانی سینما کے لئے ایک لکی سال ہے جہاں ہماری ’’جلیبی جیسی فلمیں باکس آفس پر دھوم مچارہی ہیں وہیں ہماری مختصر دورانیے کی فلمیں بھی نئی کہکشاؤں کی کھوج میں نکل پڑیں ہیں۔جی ہاں! ڈائریکٹررایکا چوہدری کی مختصر دورانیے کی فلم ’’بات چیت‘‘ فرانس کے شہرکینز میں ہونے والے اڑسٹھویں ’’سالانہ کینزفلم فیسٹیول‘‘ میں تہلکہ مچانے پہنچ گئی ہے۔ فلم کی کہانی لکھنے اور ہدایتکاری کیفرائض انجام دئیے ہیں رایکا چوہدری نے اور فلم کے مرکزی کرداروں میں ثروت گیلانی، جوشیندر چھاگڑ اور فہاد مرزا شامل ہیں جبکہ دیگر نمایاں کرداروں میں وسعت اللہ خان اورحماد حسن عسکری شامل ہیں۔یہ فلم اس سال کی شروعات میں انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلم ایوارڈ میں تین گولڈ ایوارڈ جیت چکی ہے۔

مزید :

کلچر -