فلمسازفیاض خان کے اعزاز میں تقریب تماثیل تھیٹر میں ہوگی

فلمسازفیاض خان کے اعزاز میں تقریب تماثیل تھیٹر میں ہوگی

  



 لاہور(فلم رپورٹر )پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازفیاض خان المعروف داد کی پچاس سالہ خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزازمیں تقریب آج تماثیل تھیٹرمیں ہوگی جس کااہتمام کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان نے کیاہے ۔تقریب میں نامورفنکار،تیکنیک کاراورفلمسازشرکت کریں گے۔اس موقع پرفیا ض خان المعروف دادکی خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیاجائے گا اورانکی 79ویں سالگرکاکیک کاٹاجائے گا۔فیاض خان نے اپنے کیرئیرمیں کئی کامیاب اردواورپنجابی فلمیں بنائیں۔انکی پہلی فلم ’’جی دار‘‘ریلیزہوئی جس کے ہدایتکارمرحوم کیفی تھے ۔اس کے بعد’’ جرنیل،رشتہ کاغذدا،پھولن دیوی ،بالاگاڈی ،گبرسنگھ،بیٹی ،بہرام ڈاکو،حنا،سولجر،نگری داتادی ڈائریکٹ حوالدار،اورظل شاہ ‘‘جیسی فلمیں بناکرفلم انڈسٹری کی خدمت کی ۔

مزید : کلچر


loading...