انگلش بورڈاسٹراس کو ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کرکیغلطی کریگا،سمتھ

انگلش بورڈاسٹراس کو ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کرکیغلطی کریگا،سمتھ

  



جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز ) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریم سمتھ نے کہاہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اینڈریو اسٹراس کو ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کرکے بڑی غلطی کرے گا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو ہیڈ بوائے اور پرانے سکول والی سوچ سے باہر نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ کی بہتری کے لئے مستقبل کی سوچ رکھنے والے مائیکل وان اور ایلک سٹیورٹ ہیں۔ اگر انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنی کرکٹ میں بہتری چاہتا ہے کہ تو وہ ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک کو ڈائریکر آف کرکٹ کی ذمہ داری دے۔ خیال رہے کہ 2009میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے ایک میچ کے دوران اسٹراس نے سمتھ کو رنر دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے تعلقات کشدہ ہوگئے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...