فلم رانگ نمبر‘‘کی عید پر ریلیز متوقع

فلم رانگ نمبر‘‘کی عید پر ریلیز متوقع

  



 لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر حسن ضیا نے اپنی فلم’’رانگ نمبر‘‘عید الفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کرتے ہی پبلسٹی شروع کردی ہے ۔گزشتہ روز فلم کے پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری کردیئے گئے جنہیں بہت پسند کای جارہا ہے۔ان کی یہ فلم نئے ادارے’’وائے این ایچ‘‘ پروڈیوس کی ہے جس کے ڈائریکٹر یاسر نواز ہیں اور اس کی کاسٹ میں دانش تیمور،جاوید شیخ،شفقت چیمہ،ندیم جعفری،دانش نواز اور سوہائے علی آبڑو شامل ہیں۔ حسن ضیا کا کہنا ہے کہ یہ مکمل طور پر میڈ ان پاکستان فلم ہے جس پر ہر طرح سے بہت محنت کی گئی ہے۔

مزید : کلچر