سری لنکن باؤلر مرلی دھرن کل اپنی 43ویں سالگرہ منائیں گے

سری لنکن باؤلر مرلی دھرن کل اپنی 43ویں سالگرہ منائیں گے

  



کولمبو ( نیٹ نیوز) سری لنکن کرکٹ کے سابق باؤلر مرلی دھرن کل 43ویں سالگرہ منائیں گے۔ وہ 17اپریل 1972 کو سری لنکا کے سیاحتی مقام کینڈی میں پیدا ہوئے ۔ مرلی دھرن اپنے دور کے ایک عظیم باؤلر تھے جو سری لنکن کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیثت رکھتے تھے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے 133ٹیسٹ،350 ایک روزہ اور 12ٹوئنٹی 20میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 1261رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 800وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 674رنز کے ساتھ ساتھ 534 وکٹیں اپنے نام کیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...