مزاحیہ اداکار ببوبرال کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

مزاحیہ اداکار ببوبرال کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی

  



 لاہور ( فلم رپورٹر) اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے مقبول مزاحیہ اداکار ببوبرال کی چوتھی برسی آج منائی جائے گی ۔ اس موقع پران کی رہائشگاہ اور تھیٹروں میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعاکی جائے گی۔ ایوب اختر المعروف ببو برال گجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہوئے، ببو برال نے سنہ 1982ء میں گجرانوالہ سے اپنی فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصہ کے بعد لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔ببو برال ابتدا ء میں ون مین شو کیا کرتے تھے، تاہم انہیں اسٹیج ڈرامے ’’شرطیہ مٹھے ‘‘سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے لکھے اور ہدایتکاری بھی کی۔ببوبرال مزاحیہ فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ موسیقی و گائیکی سے بھی گہری دلچسپی رکھتے تھے انہوں نے جتنا بھی کام کیا اس کو بہت پسند کیا گیا اور اسی وجہ سے آ ج بھی سٹیج کی دنیا میں ان کا نام قائم ہے وہ ایک بہت اچھے اداکار کے ساتھ گلوکار بھی تھے۔

مزید : کلچر


loading...