نیپالی کوہ پیماہ کی جانب سے آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کا خراج تحسین

نیپالی کوہ پیماہ کی جانب سے آنجہانی کرکٹر فلپ ہیوز کا خراج تحسین

  



کھٹمنڈو ( نیٹ نیوز) ایک ہی سیزن میں دوبار ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی نیپالی خاتون کوہ پیما چوہریم سیرپا آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کریں گی۔ اس کے لئے وہ انوکھا انداز اختیار کریں گی۔نوجوان آسٹریلوی کرکٹرفلپ ہیوز گزشتہ برس ستائیس نومبر کو انتقال کر گئے تھے، ان کی جواں سال موت سے کرکٹ ورلڈ میں صف ماتم بچھ گئی تھی۔ ان کی یادوں کے چراغ روشن کرنے کے لئے چوہریم سیرپا ان کا بلا اور جرسی دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر لہرائیں گی، اس سفر پر وہ سترہ اپریل کو روانہ ہوں گی۔اکتتیس مئی تک مہم سے اپنی متوقع واپسی پروہ یہ اشیا نیپال میں آسٹریلوی ہائی کمشنرکو دیں گے، جو کھٹمنڈوکی آسٹریلوی ہائی کمیشن میں ان چیزوں کی عام نمائش کااہتمام کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...