’’الوموپولو میڈیا‘‘ کا مختلف ورکشاپ کرانے کا اعلان

’’الوموپولو میڈیا‘‘ کا مختلف ورکشاپ کرانے کا اعلان
’’الوموپولو میڈیا‘‘ کا مختلف ورکشاپ کرانے کا اعلان

  



 لاہور(فلم رپورٹر)اقلیتوں اور دوردراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آرٹ کے ذریعے ہنرمند بنانے کے لئے’’الوموپولو میڈیا‘‘ نے مختلف ورکشاپ کرانے کا اعلان کیا ہے جن کا آغاز آج سے ہوگا۔اس سلسلے میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ڈائریکٹر کنول کھوسٹ نے بتایا کہ اس ورکشاپ کا مقصد ان نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا جنہیں عام طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے،اس مقصد کے لئے پانچ مختلف ورکشاپ ہوں گی جن میں12سے28 سال کی عمر کے نوجوان بلامعاوضہ شرکت کرسکتے ہیں جس کا کوئی خرچہ نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں’’ویژول اور پرفارمنگ آرٹس‘‘ میوزک،ڈانس،تھیٹر اور نظم کے موضاعات ’’ہم رنگ‘‘،ہم دھن،ہم تال،ہم ناٹک اور ہم نظم کے عنوان منتخب کئے گئے ہیں جن کے لئے علیم داد ،زاہد میو،موسیقہ،عدنان جہانگیر،ثانیہ سعیداور رابعہ قادر لیکچر دیں گے جبکہ شرکا کو پریکٹیکل کے مواقع بھی ملیں گے۔ایک سوال کے جواب میں کنول کھوسٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد125 سے زائد لوگوں کو ٹریننگ دینا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار اداکرسکیں۔    کیونکہ اکثر دوردراز کے علاقوں اور اقلیتی افراد کو ایسے مواقع نہیں ملتے۔ان لوگوں میں بہت ٹیلنٹ ہوتا ہے لیکن انہیں موقع نہیں ملتا،ورکشاپ کے بعد یہ لوگ معاشرے کی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...