پی سی بی نے محمد عامر کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا

پی سی بی نے محمد عامر کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے منع کرنے کی ہدایات کے بعد مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان کے میڈیا سے گفتگو کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔ یہ پابندی اس خدشے کی بناء پر عائد کی گئی ہے کہ اپنے بیانات سے وہ اپنے لئے کوئی مشکلات کھڑی نہ کرلیں جس پر آئی سی سی انہیں ایک بار پھر کرکٹ کھیلنے سے روک دے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز محمد عامر کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دینے سے بھی روک دیا گیا۔