ء کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا

ء کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا

  



لندن ( نیٹ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام2019 کا کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 15 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ اس ورلڈ کپ میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ورلڈ کپ میں 10 ممالک کی ٹیموں کے مابین کاٹنے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ورلڈ کپ میزبانی انگلینڈ کے 11 وینوز کریں گے۔ انگلینڈ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کی 5 ویں مرتبہ میزبانی کرے گا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 1975،1979،1983 اور 1999 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپس کی میزبانی کی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے2015میں کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی کے لئے بولی میں حصہ نہ لینے کے بعد انگلینڈ کو2019 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی میزبانی دی گئی تھی۔ ورلڈ کپ کا افتتاحی میں اوول جبکہ فائنل میچ لاڈز میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...