قومی ٹیم کے لئے بنگلہ دیش کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا،رمیز راجہ

قومی ٹیم کے لئے بنگلہ دیش کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا،رمیز راجہ

  



لاہور (اے این این ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز رمیز راجہ نے کہاہے کہ قومی ٹیم کے لئے بنگلہ دیش کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم ایک مختلف اور انتہائی پراعتماد ٹیم نظر آئی ہے اس لئے ایک روزہ، ٹوئنٹی 20 اور ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں اسے آسان نہ لیا جائے بلکہ بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اترا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ اس سیریز میں قومی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبانی ٹیم کو اس سے ہوم گراؤنڈ پر شکست دے گی ۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل جمعہ کو کھیلا جارہا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...