سینئر اور جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے پہلوانوں کا کیمپ جاری

سینئر اور جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ کیلئے پہلوانوں کا کیمپ جاری

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیاء سنیئر اور جونیئرریسلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی پہلوانوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔ قومی کوچ سہیل رشید کے مطابق تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 22 پہلوان حصہ لے رہے ہیں، ایشیاء سنیئر ریسلنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ مئی میں قطر جبکہ ایشیاء جونیئر ریسلنگ چیمپئن شپ جون میں برما میں منعقد ہوگی،تربیتی کیمپ میں پہلوان بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہم ان مقابلوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے کوچنز ہم پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...