فرنچ اوپن ، مینز اور ویمنز سنگلز چیمپئن کو 1.8 ملین ملیں گے

فرنچ اوپن ، مینز اور ویمنز سنگلز چیمپئن کو 1.8 ملین ملیں گے

  



پیرس( نیٹ نیوز) رواں برس شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے، مینز اینڈ ویمنز سنگلز ایونٹس کے فاتحین کو 1.8 ملین ملیں گے۔ یہ رقم گزشتہ سال کی بہ نسبت ایک لاکھ پچاس ہزار یورو زیادہ ہے۔ رافیل نڈال اور ماریا شرا پووا ٹائٹلز کا دفاع کریں گی۔ فرنچ ٹینس فیڈریشن نے رولینڈ گیروس پر شیڈول سیزن کے دوسرے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ کی انعامی رقم میں تین ملین یورو کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد مجموعی انعامی رقم 28.03 ملین یورو ہو گئی ہے، ابتدائی راؤنڈ میں شکست کھانے والوں کو بھی کثیر رقم دی جائے گی، دوسرے، تیسرے اور کوارٹر فائنل ہارنے والے کھلاڑیوں کو 2014ء کے مقابلے میں 20 فیصد اضافی انعامی رقم ملے گی۔ پہلے مرحلے تک رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی 50 ہزار یورو انعام دیا جائے گا۔ رواں برس آسٹریلین اوپن میں سنگلز چیمپئنز کو 1.56ملین یورو انعامی رقم دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ایونٹ 19 مئی سے 7 جون تک کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...