انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس نے آسٹریلین بلے باز جو برنز سے معاہدہ کر لیا

انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس نے آسٹریلین بلے باز جو برنز سے معاہدہ کر لیا

  



لندن ( نیٹ نیوز) انگلش کاؤنٹی کلب مڈل سیکس نے آسٹریلین بلے باز جو برنز کی خدمات حاصل کر لیں، انہیں ایڈم ووجز کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ووجز ایشز سیریز کی مصروفیات کے باعث کلب کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ 25 سالہ برنز مئی کے اوائل سے لیکر جولائی کے وسط تک کلب کو 7 کاؤنٹی چیمپئن شپ اور 11 ٹی ٹونٹی میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ مڈل سیکس برنز کی جگہ ایک اور غیر ملکی کھلاڑی سے معاہدے کا بھی پلان بنا رہا ہے۔

تاکہ جب برنز ٹیم چھوڑ کر جائیں تو وہ ان کی جگہ کھیل سکے۔ مڈل سیکس مینجنگ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینگس نے اپنے بیان میں کہا کہ برنز باصلاحیت بلے باز اور بہترین فیلڈر ہیں، امید ہے کہ وہ رواں سیزن میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...