زونگ اور اوپن یونیورسٹی کے مابین سروسز کی فراہمی کا معاہدہ

زونگ اور اوپن یونیورسٹی کے مابین سروسز کی فراہمی کا معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)3Gاور 4Gٹیکنالوجی کی حا مل واحد موبائل فون کمپنی زونگ اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گزشتہ روزمفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی کے اساتذہ،ملازمین اور طلباء و طالبات زونگ کی جدید ترین پروڈکٹس اور سروسز آسان اقساط پر حاصل کر سکیں گے۔اس معاہدے کے تحت یونیورسٹی کے تقریباً 13 لاکھ طلباء و طالبات،70,000 اساتذہ اور 2,400 ملازمین نہ صرف آسان اقساط پر جدید ترین اور4G ٹیکنالوجی کے حامل موبائل ہینڈ سیٹ حاصل کر سکیں گے بلکہ زونگ وائی فائی ڈیوائسز کے ذریعے یونیورسٹی ہیڈ کوارٹر میں تیز ترین انٹر نیٹ سے استفادہ کر سکیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ 42 ریجنز میں موبائل براڈ بینڈ رابطہ ،تنخواہوں کی بر وقت ادائیگی اور فیسوں کی وصولی کیلئے موبائل فنانشل سلوشنزسمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ زونگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مسٹر لیو ڈیان فنگ نے اس معاہدے کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ زونگ دنیا کے سب سے بڑے موبائل آپریٹر چائنہ موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے ۔ ۔  جو پاکستانی مارکیٹ کو جدید ترین سروسز فراہم کرنے کے لئے دن رات کوشاں رہتی ہے ۔زونگ اورعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی حالیہ پارٹنر شپ بھی اس سمت ایک قدم ہے ۔امید ہے یہ معاہدہ دونوں پارٹنرز کے بہتر اور روشن مستقبل کے لئے مدد گار ثابت ہو گا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرشاہد صدیقی نے اس موقع پر کہا ہے کہ زونگ کے اشتراک سے طلباء و طالبات اور یونیورسٹی کے درمیان رابطوں میں مزید بہتری اور سہولت میسر ہو گی۔ اب ہم اپنے طلباء و طالبات تک پاکستان کے ہر کونے میں زونگ کے جدید ترین کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے با آسانی رسائی حاصل کر سکیں گے۔

مزید :

کامرس -