چیمبرمیں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہیں: نائب صدرلاہورچیمبر

چیمبرمیں ہنگامہ آرائی کی مذمت کرتے ہیں: نائب صدرلاہورچیمبر

  



لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر سید محمود غزنوی نے کچھ ممبران کی جانب سے لاہور چیمبر میں ہنگامہ آرائی اور سٹاف ممبران سے بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لاہور چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری اور اس کے تمام سٹاف ممبران کے عزت و احترام اور وقار کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، اگر کسی ممبر کو کوئی شکایت ہے یا پھر وہ کوئی تجویز دینا چاہتا ہے تو اْسے عہدیداروں کے پاس آنا چاہیے۔ ایک بیان میں سید محمود غزنوی نے کہا ہے کہ لاہور چیمبر نے ہمیشہ بلاامتیاز تمام ممبران کی آراء و تجاویز کا احترام و خیر مقدم کیا ہے اور انہیں درپیش مسائل کے حل کے لیے کوششیں کی ہیں لہذا انہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے بلاجھجک لاہور چیمبرکے عہدیداروں کے پاس آنا چاہیے ۔  انہوں نے کہا کہ کچھ ممبران کی جانب سے لاہور چیمبر میں ہنگامہ آرائی اور سٹاف ممبران سے بدتمیزی انتہائی افسوسناک واقع ہے ، یہ نہ صرف اخلاقی اقدار کے منافی ہے بلکہ اس سے لاہور چیمبر کا وقار بھی مجروح ہوا ہے۔ سید محمود غزنوی نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر کے طور پر وہ لاہور چیمبر کی جانب سے ممبران کو دی گئی سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں مگر انہیں سینئر سٹاف ممبران سے بدتمیزی کرنے اور انہیں دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایت ہو یا تجویز ممبران کو براہِ راست اْن سے رابطہ کرنا چاہیے۔

مزید : کامرس


loading...