ایم سی بی بینک اور یوفون کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

ایم سی بی بینک اور یوفون کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

  



لاہو(پ ر) ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے حج کے با برکت موقع پر اپنے کسٹمرز کو دسکاؤنٹس اور خصوصی پیشکشیں دینے کے لئے یوفون کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران دونوں اداروں نے مفاہمت کی یاد داشت پر دستخظ کئے۔ اس معاہدے کے مطابق ، یوفون اپنی تین خصوصی پروڈکٹس پر حج کے دوران ایم سی بی کے کسٹمرز کو ڈسکاؤنٹس دے گا۔ ٹیلی کام آپریٹر اپنے 3G کے حامل ہینڈ سیٹس کم قیمت پر پیش کرنے کیلئے راضی ہو گیا ہے۔ سعودی عرب کیلئے پری پیڈ اور بین الاقوامی رومنگ پیکیجز پر خصوصی رعایت بھی دی جائے گی۔ مفاہمت کی یادداشت پر فرحا ن بیگ ، بزنس ہیڈ نارتھ۔ آر بی جی، ایم سی بی بینک لمیٹڈ اور اشعر یعقوب ، چیف کمرشل آفیسر ، یوفون نے مشترکہ طور پر دستخط کئے۔ اشعر یعقوب خان ، چیف کمرشل آفیسر ، یوفون نے کہا ’’ اس معاہدے کی بدولت ایم سی بی کے کسٹمرز حقیقی معنوں میں بہترین پروڈکٹس، سروسز اور ہموار کنیکٹوٹی سے کم قیمت میں لطف اندوز ہو سکیں گے۔ فرحا ن بیگ ، ای وی پی، بزنس ہیڈ نارتھ۔ آر بی جی، ایم سی بی بینک لمیٹڈ نے اس معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ گذشتہ دو سالوں سے ایم سی بی پاکستان میں سب سے زیادہ حج کی درخواستیں جمع کر رہا ہے۔ اور اس سال ہم نے ایک قدم آگے جاتے ہوئے صف اول کے ٹیل کام آپریٹر کے ساتھ شراکت قائم کی ہے۔ بینک کو اعتماد ہے کہ یوفوں اپنے وسیع تجربے کی بنیاد پر ہمارے کسٹمرز کو منفرد حل فراہم کرے گے۔ تمام صارفین جو حج کیلئے ایم سی بی کے زریعے سرکاری / پرائیوٹ اسکیم کیلئے درخواست دیں گے، وہ اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے کے اہل ہوں گے۔‘‘

مزید : کامرس


loading...