پاکستان گندم کی پیداوار کے لحاظ 7واں بڑا ملک بن گیا :ڈاکٹر مخدوم حسین

پاکستان گندم کی پیداوار کے لحاظ 7واں بڑا ملک بن گیا :ڈاکٹر مخدوم حسین

  



 فیصل آباد(آن لائن)پاکستان دنیا بھر میں گندم کی پیداوار کے لحاظ 7واں بڑا ملک بن گیا ہے، گندم کے لحاظ سے پاکستان انپی ضرور یات پوری کرنے سا تھ ساتھ گندم برآمد کرنے کے بھی قابل ہو گیاہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کے نرخ کم ہونے کی اطلاع،۔آن لائن کے مطابق گذشتہ روز فیصل آباد بین الاقوامی ادارہ سمٹ اور تحقیقاتی ادارہ گندم کے اشتراک سے تحفظاتی زراعت کے عنوان پر منعقدہ فارمرڈے کے موقع پر ڈاکٹر مخدوم حسین ڈائریکٹر گندم نے بتایا کہ راک فیلر فاؤنڈیشن کے ذریعے ڈاکٹر منظور احمد باجوہ اور سبز انقلاب کے بانی نارمن بورلاگ نے پوری دنیا سے گندم کے جرم پلازم کو اکٹھا کرکے 1962-63میں میکسیکو میں کراسنگ کے ذریعے چھوٹے قد والی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل گندم کی نئی قسم میکسی پاک تیار کی ۔یہ قسم دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ترقی پذیراور غریب ممالک میں سبز انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ زرعی سائنسدانوں ا ور کاشتکاروں کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خورا ک کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ گندم اوراس کی معیاری مصنوعات برآمد کرنے کے قابل بھی ہو گیاہے جبکہ قومی و صوبائی حکومتوں نے کاشتکاروں کے مالی مفادات کے پیش نظر بین الاقوامی مارکیٹ میں گندم کے نرخ کم ہونے کے باوجود کاشتکاروں سے 13سوروپے فی من خریداری کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اور20اپریل سے پنجاب میں سرکاری گندم کی خریداری مہم شروع ہورہی ہے #/s#

مزید : کامرس