مندے کا تسلسل ٹوٹ گیا‘انڈیکس میں 139پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

مندے کا تسلسل ٹوٹ گیا‘انڈیکس میں 139پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

  



 کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں دو روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹو ٹ گیا ۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 32200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں24ارب58کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت3.70فیصد زائد جبکہ47.95فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32429پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا ۔تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس138.99پوائنٹس اضافے سے 32248.86پوائنٹس پر بند ہوا ۔  مجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے164کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ156کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں24ارب 58کروڑ15لاکھ32ہزار776روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب81ارب 27کروڑ58لاکھ 42ہزار250روپے ہوگئی ۔بدھ کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں22کروڑ58لاکھ 25ہزار 830شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں80لاکھ77ہزار450 شیئرززائد ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آرفارما پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت12.33روپے اضافے سے480.53روپے اورہائی نون لیب کے حصص کی قیمت12.08روپے اضافے سے283.43روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت210.00روپے کمی سے10100.00جبکہ سیمنس پاکستان کے حصص کی قیمت43.27روپے کمی سے1157.40روپے ہوگئی ۔بدھ کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ77لاکھ5ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1.1روپے اضافے سے 21.24روپے جبکہ ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ81لاکھ5ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے اضافے سے19.78روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس71.09پوائنٹس اضافے سے 20393.14پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس27.02پوائنٹس کمی سے 52838.65جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس87.54پوائنٹس اضافے سے 22814.75پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس


loading...