شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے کو شاں ،محمد عثمان

شہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے کو شاں ،محمد عثمان

  



 لاہور) جنرل رپورٹر،اپنے نمائندے سے)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہورشہریوں کو سستے داموں اشیائے خوردونوش کی فراہمی اور بھر پور ریلیف دینے کے لیے دن رات کو شاں ہے اور اپنے تمام تر وسائل کو برؤے کار لا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گراں فروشی کے بھر پور تدراک کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہرکی33 اہم مارکیٹوں میں مرکزی سہولت سنٹر زقائم کر دئیے ہیں جہاں پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹ کے شروع ہو نے سے لیکر ختم ہونے تک مو جو د رہیں گے اور شہریوں کی طرف سے گراں فروشی کی شکایات پر فوری طور پر کارروائی کریں گے۔ڈی سی او لاہور نے کہا کہ جن مارکیٹوں میں سہولت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں اُن میں سمن آباد ٹا ؤن میں مو ن مارکیٹ اقبال ٹاؤن،مون مارکیٹ گلشن راوی،سمن آباد مارکیٹ،اقبال ٹاؤن میں مین بازار رائے ونڈ، مین بازار ٹا ؤنشپ، میاں پلازہ جو ہر ٹا ؤن، ٹھوکر نیاز بیگ نزد ما ڈل با زار،شالیمار ٹا ؤن میں گول باغ شادباغ مارکیٹ، سنگھ پورہ بازار، جی ٹی روڈ شالیمار چوک،داتا گنج بخش ٹا ؤن میں شادمان مارکیٹ،اسلام پورہ کرشن نگر بازار،کریم پارک گول چکر مارکیٹ،گوالمنڈی فوڈ سٹریٹ،گلبرگ ٹا ؤن میں مین مارکیٹ گلبرگ،مکہ کا لونی بازار،کو ٹھا پنڈ فیصل ٹا ؤن،برکت مارکیٹ،غالب مارکیٹ،واہگہ ٹا ؤن میں نقشبندی بازار،کرول بازار،جی ٹی روڈ جلو موڑ مارکیٹ،نشتر ٹا ؤن میں گرین ٹا ؤن بازار مین بازار گرین ٹا ؤن،کاہنہ بازار، مین بازار نشتر کا لونی،عزیز بھٹی ٹا ؤن میں دھرمپورہ بازار،جوڑے پل بہار شاہ روڈ بازار،لا ل پل کینال روڈ،گنج بازار مغلپورہ،صدر بازار کینٹ اور راوی ٹا ؤن میں جی ٹی روڈ ونڈالہ شاہدرہ،آؤٹ سائیڈ دہلی گیٹ،بیگم کوٹ بازار شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...