پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے سوائن فلو سے مریض کی ہلاکت کے واقع کا نوٹس
لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن نے ڈاکٹرز ہسپتال لاہور میں سوائن فلو سے مریض کی ہلاکت کے واقع کا نوٹس لے لیا۔ پی ایچ سی کی سینئر ماہرین پرمشتمل تین رکنی ٹیم نے مذکورہ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ٹیم ہسپتال میں سوائن فلو سے متاثرہ مریض کے علاج میں وبائی امراض کی روک تھام کے لیے مروجہ قوائد و ضوابط اور حکومتی ہدایات پر عملدرامد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔ پی ایچ سی ٹیم ڈاکٹرز ہسپتال میں کم ازکم معیار (MSDS ) کے اطلاق کی جانچ پڑتال بھی کرے گی۔