پیپلزپارٹی واپڈا کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی، زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی واپڈا کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دے گی، زاہد ذوالفقار

  



لاہور(نمائدہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر زاہد زوالفقار خان ‘ نائب صدر فضل الرحمن بٹ اور زونل صدر میاں اصغر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی واپڈا کی نجکاری کو کرے گی،واپڈا کے حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ملک کے اداروں کی بہتری کیلئے کوشش کرنی چائیے،نجکاری سے واپڈا کمپنیاں ایسے ہاتھوں میں آجائیں گی جو عوام کو لوٹ کر اپنی تجوریاں بھر لیں گیں،حکومت ایسے اقدامات اٹھائے جس سے واپڈا کے ملازمین ان اداروں کو اپنا سمھجے اور دل لگا کر کام کریں ۔حکومت واپڈا ملازمین سے مشاورت کر کے اداے میں بہتری لائے اور غریب ملازمین اور درجہ چہارم کے لوگوں کو بے روز گار ہونے سے ملک میں افرا تفری پھیلے گی اور حالات سدھرنے کے بجائے خراب ہو نگے۔سیاسی لوگ ملکر حکومت کو واپڈا کی نجکاری سے روکیں اور حکومت کو ایسے کام کرنے چائیے جس سے عوام کا فائدہ ہو۔پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومت میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کیا جبکہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ایوانوں میں واپڈا ملازمین کیلئے آواز اٹھائے گی۔پیپلزپارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی ہے اور پیپلزپارٹی نجکاری کی آڑ میں ملک میں لوٹ مار نہیں ہونے دے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...