ضلعی انتظامیہ نے استقبال رمضان کی تیاریاں شروع کر دیں

ضلعی انتظامیہ نے استقبال رمضان کی تیاریاں شروع کر دیں

  



لاہور(جاوید اقبال)ضلعی انتظامیہ نے استقبال رمضان کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس کے تحت ٹاؤنوں کو شہر میں مفت سحر و افطار کرانے کے لیے دستر خوان خوان لگانے اور سستے رمضان بازار اور فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کے لیے الگ الگ ایکشن پلان طلب کر لیا ہے ۔اس سلسلے میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)عثمان کی طرف سے ٹاؤنوں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہر ٹاؤن میں روزہ داروں کو مفت سحری اور افطاری کے لیے دستر خوان لگائے جائیں جس کے لیے مخیر حضرات سے رابطہ کر کے ان سے پلان لے کر ڈی سی او آفس میں جمع کرایا جائے گا ۔جس کے لیے ہر ٹاؤن کے ٹی ایم او کم از کم 3اور زیادہ سے زیادہ 8مقامات پر سحر و افطار کے لیے دستر خوان لگانے کا انتظام کرے گا۔اس کے لیے مخیر حضرات سے پلان طلب کیا جائے ۔دریں اثناء ڈی سی او نے اپنے جاری کردہ مراسلہ میں یہ بھی کہا ہے کہ ٹاؤن انتظامیہ 30اپریل تک رمضان میں سستے رمضان بازار لگانے اور فیئر پرائس شاپس قائم کرنے بھی پلان جمع کروائے جس کے تحت ہر ٹاؤن اپنی حدود میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ 5مقامات پر سستر رمضان بازار لگوانے کی پابند ہو گی۔جبکہ ہر ٹاؤن کی حدود میں 70سے 100فیئر پرائس شاپس قائم کی جائیں جن کا انتخاب کر کے سمری ڈی سی او لاہور کو فراہم کی جائے اور ان شاپس پر حکومت کی فہرست کے مطابق لوگوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے اشیاء رکھی جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...