موہلنوال ہاؤسنگ سکیم ، نادہندہ مالکان سے سرچارج سمیت پلاٹ کی قیمت کے بقایا جات وصول کرنے کی منظوری
لاہور(اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی موہلنوال ہاؤسنگ سکیم میں پبلک کوٹہ سے الاٹ شدہ پلاٹوں کے نادہندہ مالکان سے سرچارج سمیت پلاٹ کی قیمت کے بقایا جات وصول کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ تمام ایسے الاٹیوں کو جن کے ذمے پلاٹوں کی قیمت کے بقایاجات واجب الادا ہیں‘ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چھ ماہ کے اندر اندر پالیسی کے مطابق بقایاجات بمع سرچارج جمع کروادیں ورنہ ان کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی جائے گی اور کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا ۔انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ بقایات جات جمع کروانے کے لئے ایل ڈی اے کے ون ونڈ وسیل پر بلاتاخیر اپنی درخواستیں جمع کروائیں تاکہ انہیں چالان فارم جاری کئے جا سکیں ۔