وسیلہ ویلفےئر ہسپتال پر چھا پہ،نان کوالیفائڈ ڈاکٹر رکھنے پرہسپتال سیل

وسیلہ ویلفےئر ہسپتال پر چھا پہ،نان کوالیفائڈ ڈاکٹر رکھنے پرہسپتال سیل

  



 لاہور)اپنے نمائندے سے(ڈی سی او لاہورکیپٹن (ر)محمد عثمان کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر (مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز)امین اکبر چو پڑا کی سربراہی میں صدر میں جو ڑے پل پر واقع وسیلہ ویلفےئر ہسپتال پر چھا پہ مار۔چھاپے کے دوران معلوم ہوا کہ ہسپتال میں کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بغیر مریضوں کو چیک کیا جا رہا تھا اور عملہ بھی نان کو الیفائیڈ تھا۔ ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حفظانِ صحت کے اصول پامال کیے جارہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کر تے ہوئے ہسپتال سیل کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر وا دیا۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر زبھی ہمراہ تھے۔امین اکبر چوپڑا نے کہا کہ ڈی سی او لاہو ر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے لاہور کو عطائی فری بنانے کا عزم کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...