کینٹ بلدیاتی الیکشن ‘ پی ٹی آئی کا وارڈ 5میں انتخابی جلسہ ‘ عوامی رابطہ مہم تیز

کینٹ بلدیاتی الیکشن ‘ پی ٹی آئی کا وارڈ 5میں انتخابی جلسہ ‘ عوامی رابطہ مہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( نمائندہ خصوصی ) لاہور کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم پورے زور و شور سے جار ی ہے ۔پی ٹی آئی کے لاہور کینٹ کی وارڈ نمبر 5سے پارٹی امیدوار راجہ شہزاد حُسین نے پی ٹی سی ایل کالونی میں جلسہ منعقدکیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تحریک انصاف لاہور کے ضلعی صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ مئی 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے والوں کا پیچھا جاری رہے گا عدالتوں میں احتساب کے علاوہ عوام بلدیاتی انتخابات میں بھی عام انتخابات کا بدلہ لیں گے اور انشاء اللہ 25اپریل کو کنٹو نمنٹ کی تمام 20نشستوں پر پر سرکاری امیدوار و ں کو شکست فاش ہو گی جو حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کرکے عوام کو ایک بار پھر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ وزیر اعظم کو عمران خان کے دھرنوں اور کنٹینرز کا گلہ کرنے کی بجائے اپنی دو برسوں کی کارکر دگی پر غور کرنا چاہیئے اور وزراء کو بولنے کا سلیقہ سکھا نا چاہیئے انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کسی طور پر بھی بلدیاتی الیکشن کے حق میں نہیں تھی اب چارو نا چار سرکس کے شیروں کو دم دبا کر بھاگنا ہوگا ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ کینٹ کے علاقوں میں عمران خان کے ٹائیگراور ٹائیگرس نے دھرنے اور لانگ مارچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انشاء اللہ 25اپریل کو کنٹونمنٹ کی تمام نشستیں عمران خان کے نام ہونگی ۔پی ٹی آئی کے لاہور کینٹ وارڈ نمبر 5سے امیدوار راجہ شہزاد حسین نے کہا کہ اس علاقے کو جان بوجھ کر ترقی سے محروم رکھا گیا ہے وہ منتخب ہو کر بلا تفریق عوام کی خدمت کرتے ہوئے مسائل حل کرینگے ،سابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس علاقے سے نظریاتی ووٹ ہمیشہ عمران خان کے ساتھ ہے اور 25اپریل کے بلدیاتی انتخابات میں خواتین زیادہ تعدا د میں بلے کو ووٹ دینگی ۔اس موقع پر میاں محمد اسلم ،ارشد گجر ،چوہدری عمران ،انور بھٹی ،محبوب علی بوبی ،فیضان خان ،ملک خادم اور عارف سیکرٹری بھی موجود تھے ،جبکہ نوجوانوں کی بڑی تعداد کے عبدالعلیم خان اور انکے ساتھیوں کا الہانہ استقبال کیا ۔اسی طرح کینٹ کی مختلف وارڈ ز میں بھی کارنر میٹنگز ،جلسوں اور عوامی رابطہ مہم جاری ہیں ۔