میری کامیابی وارڈنمبر10میں تعمیروترقی کی ضامن ہوگی، فہیم احمدخان

میری کامیابی وارڈنمبر10میں تعمیروترقی کی ضامن ہوگی، فہیم احمدخان

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی) والٹن کینٹ وارڈنمبر10سے کونسلر کے آزاد امیدوار فہیم احمدخان نے کہا ہے کہ میری کامیابی وارڈنمبر10میں تعمیروترقی کی ضامن ہوگی۔جس جماعت کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے پچھلے دس برس میں وارڈنمبر10کی حالت زارنہیں بدلی اس کاکونسلرکیا خاک بدلے گا۔وارڈنمبر10کے عوام ضمیرفروش نہیں وہ کسی سرمایہ داریاڈیرے دارنہیں بلکہ باکردارامیدوارکووٹ دیں گے ۔ وارڈنمبر10کے بزرگ ،نوجوان اورخواتین 25اپریل کے دن انتخابی نشان فریج پرمہریں لگائیں ۔وہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے۔ فہیم احمدخان نے مزید کہا کہ 25اپریل کے بعد وارڈ نمبر10میں تعمیروترقی ،امن وآشتی ،صفائی ستھرائی اوراخوت وبھائی چارے کاایک نیادور شروع ہوگا ۔ عوام کو بلدیاتی الیکشن میں لچھے دارتقریروں اوربلندبانگ دعوؤں سے مرعوب نہیں کیاجاسکتا،وہ صرف اچھی کارکردگی اورقابلیت کی بنیادپر میرے انتخابی منشورپراپنے اعتماد کی مہرثبت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعدفوری طورپر وارڈنمبر10کے ترقیاتی منصوبوں کواپ گریڈ کیا جائے گا۔ آزاد امیدوارہوں کامیابی کے بعد اہلیان وارڈنمبر10کی مشاورت سے آزادانہ فیصلے کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1